۰۰۹۱۷۹۰۳۹۴۳۸۷۸

page-title-ayat.png

حالات سجادگان

Naqshband

حضرت غلام نقشبند سجاد قدس سرہٗ

حضرت مخدوم راستی کی نگری پھلواری شریف کے تمام سلاسلِ طریقت میں سلسلۂ عمادیہ اپنے بانی محبوب رب العامین سید عماد الدین قلندر قدس سرہ' کے عہد ہی سے سب سے نمایاں رہا ہے اور خود صاحب سلسلہ کی شخصیت گرامی بھی اپنے زمانے میں عموماً اور پھلواری شریف میں خصوصاً اس خانوادے میں انتہائی روشن نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں
noor

حضرت مخدوم سید شاہ نور الحق طپاں قدس سرہٗ

محبوب رب العالمین حضرت خواجہ عمادالدین قلندر پھلواروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خانقاہ، خانقاہ عمادیہ کے دوسرے سجادہ نشیں اور حضرت تاج العارفین پیر مجیب اللہ قادری پھلواروی رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے پوتے حضرت نور الحق بن عبد الحق قدس سرہما ہیں۔ ماہ جمادی الثانی روز جمعرات ۱۱۵۶ھ میں پیدا ہوئے

مزید پڑھیں
zahoor

حضرت مولانا سید شاہ ظہورالحق قدس سرہٗ

۲۷؍محرم الحرام ۱۱۸۵ھ کو دو شنبہ کے دن چاشت کے وقت رونق افروز عالم حدوث ہوئے۔ آپ نے قرآن شریف از اول تا آخر کمسنی میں اپنے جد اعلیٰ حضرت شاہ مجیب اللہ ؒ سے پڑھا۔ حضرت شاہ مجیب اللہ ؒ آپ کو اس قدر پیارکرتے تھے کی کبھی ایک لمحے کے لئے اپنی نگاہوں سے جدا نہ فرماتے تھے۔

مزید پڑھیں
naseer

حضرت مولانا سید شاہ نصیر الحق قدس سرہٗ

پیدائش آپ کی بتاریخ سیوم جمادی الثانی بروز یک شنبہ ۱۲۱۹ھ وقت چاشت بمقام قصبہ ناجیہ پھلواری ہوئی۔ آپ حضرت مولانا ظہور الحق غوث الدہر علیہ الرحمتہ کے بڑے صاحبزاے ہیں۔ جب چار برس کے ہوئے تو حضرت محی السالکین قطب زماں حضرت سید شاہ محمد نور الحق ابدال جد بزرگوار نے مکتب پڑھایا۔

مزید پڑھیں
ameer

حضرت مولانا سید شاہ علی امیر الحق قدس سرہٗ

آپ کا نام علی، لقب امیر الحق، کنیت ابوالحفص اور تاریخی نام جس کو آپ کے والد ماجد نے ایک نظم میں قطعہ بند کیا "گہر بخت" ہے۔ آپ کی ولادت ۶؍ ذی قعدہ بروز چہار شنبہ وقت دو گھڑی دن باقی رہے ۱۲۲۷ھ میں ہوئی۔ اوائل میں الف، با ، کریما تک اپنے دادا سے پڑھی بعدازاں اپنے دالد سے پڑھنا شروع کیا ۔

مزید پڑھیں
rasheed

حضرت مولانا الحاج سید شاہ رشیدالحق قدس سرہٗ

حضرت علی امیر الحق قدس سرہٗ کی وفات کے بعد بتاریخ ۱۸؍محرم الحرام بروز جمعہ ۱۳۰۲ھ کو سیدنا و مرشدنا مولانا حاجی سید شاہ رشید الحق کو بہ اجماع اراکین خاندان مجیبیہ و عمادیہ و اتفاق آرائے سائر عمائد عصر آپ کے عم محترم حضرت مولانا حافظ محمد فقیر الحق قدس سرہٗ نے آپ کو مجمع عام میں سجّادہ عمادیہ پر بیٹھا دیا۔

مزید پڑھیں
habeeb

حضرت مولانا حافظ سید شاہ حبیب الحق قدس سرہٗ

پ کی ولادت ۲۸؍رمضان المبارک بروز جمعہ و قت اشراق ۱۲۹۵ھ کو ہوئی۔ تاریخی نام صابر بخت ہے۔ ۲۸؍شوال ۱۲۹۹ھ کو حضرت علی امیر الحق قدس سرہ' نے مکتب پڑھائی۔ ابتدائی کتابیں بیشتر اپنے والدماجد حضرت شاہ رشید الحق قدس سرہٗ سے پڑھیں

مزید پڑھیں
sabeeh

حضرت مولانا سید شاہ صبیح الحق قفس سرہٗ

آپ ۸؍ رمضان المبارک ۱۳۱۹ھ مطابق ۱۹۰۱ء کو پیدا ہوئے ۔ تاریخی نام'چراغ عماد' تھا۔ ابتدائی تعلیم اپنے جد امجد سے حاصل کی ۔ اور ان کے دست حق پرست پر ۱۲ سال کی عمر میں بیعت کی۔ درسیات کی ابتدائی کتابیں اپنے والد بزرگوار سے پڑھیں۔ چند سال مدرسہ شمس الہدیٰ پٹنہ میں زیر تعلیم رہے۔

مزید پڑھیں
farid

حضرت مولانا سید شاہ فرید الحق قفس سرہٗ

بہار کی مشہور خانقاہ، خانقاہ عمادیہ (منگل تلاب، پٹنہ سیٹی، پٹنہ) کے نویں سجادہ نشیں حضرت مولاناالحاج قاری سید شاہ فرید الحق عمادی علیہ رحمتہ و الرضوان تھے۔ آپ متبحر عالم ، صوفی با صفا اور نہایت متحرک و فعّال مبلغ و داعی اسلام تھے۔

مزید پڑھیں
misbah

حضرت مولانا سید شاہ مصباح الحق قفس سرہٗ

ہر دور میں دین و سنیت کے فروغ و استحکام کے لئے خانقاہوں کی خدمات جلیلہ اور کردار و عمل کو بہت ہی نمایاں مقام حاصل رہا ہے۔ پٹنہ سٹی کی مضبوط سنیت میں بھی انہیں خانقاہوں کا بہت زیادہ فیضان رہا ہے۔ دین و سنیت کے عروج و ارتقاء کے احساس سے معمور رہنے والی پٹنہ سٹی کی خانقاہوں میں سب سے قدیم تر بیت گاہ خانقاہ عمادیہ ہے۔

مزید پڑھیں