۰۰۹۱۷۹۰۳۹۴۳۸۷۸
رابطہ کریں

اپنا سوال درج کریں

shp2-1.png
hstry-img.png

تعارف

خانقاہ، جسے دائرہ اور زاویہ بھی کہاجاتا ہے ہندوپاک میں کئی خانقاہیں دائرہ کے نام سے مشہور بھی ہیں۔ خانقاہ، دائرہ یا زاویہ وہ جگہ ہے جہاں سے شریعت و طریقت کی ضیا پھیلتی ہے۔اربابِ طریقت اور صوفیائے کرام نے راہ سلوک کی منازل طے کرانے عبادت کرنے اور کرانے اور راہ طریقت کے مبتدی کے لیے خانقاہوں کی بنیاد رکھی۔ ہرزمانے میں یہاں سے رشد و ہدایت کے ساتھ خدمت خلق کا کام انجام دیا گیا ہے اور آج بھی خانقاہیں اپنے اپنے انداز پر یہی کررہی ہیں۔ یہیں سے محبت، اخوت، مساوات، بھائی چارگی، یکجہتی، اتفاق و اتحادکا تقریری، تحریری اور عملی پیغام بنی نوع انسان کے لیے جاری ہواکرتا ہے۔خانقاہوں سے جہاں قرآن و حدیث اور فقہ ودینیات کی تعلیم کا چشمہ جاری ہوتا ہے وہیں نفس کو پاکیزہ بنانے کے لیے تربیت کی جاتی ہے

مزید تفصیل
سلسلۂ و خانقاہ عمادیہ کے بانی

محبوب رب العالمین حضرت خواجہ عمادالدین قلندر بادشاہ قدس سرہٗ

عماد الدین" نام، " محبوب رب العالمین" لقب، "ابوسجاد" کنیت ، "میاں صاحب" عرفیت اور پیر و مرشد کی طرف سے " بادشاہ" کا خطاب عطا ہوا۔۱۰۶۵ھ (۵۳۔۱۶۵۴ء) قصبہ پھلواری شریف میں پیدا ہوئے مادۂ تاریخ ''خواجہ قطب المحققین" ہے۔ آپ حضرت امیر عطاء اللہ پھلواروی (متوفی ۹۶۴ھ) کی پانچویں پشت میں ہیں۔ سلسلہ نسب حضرت زینب بنت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہما بنت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے ۔ (حضرت زینب کی شادی حضرت عبد اللہ الجوادابن جعفر طیار ابن ابو طالب سے ہوئی تھی)۔

مزید تفصیل
خانقاہ عمادیہ قلندریہ کے 

سجادگان

Hazrat Sajjad

شمس العارفین حضرت غلام نقشبند سجاد قدس سرہٗ

حضرت غلام نقشبند سجاد قدس سرہٗ اپنی کم عمری سے ہی علوم معرفت اور راہ سلوک میں شہرہ آفاق تھے۔ ۱۱۱۶ھ میں شمس العارفین کی پیدائش قصبہ پھلواری شریف میں ہوئی۔

مزید تفصیل
Hazrat Noor

محی السالکین حضرت سید شاہ نور الحق طپاں قدس سرہٗ

حضرت تاج العارفین پیر مجیب اللہ قادری پھلواروی رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے پوتے حضرت نور الحق بن عبد الحق قدس سرہما ہیں۔ ماہ جمادی الثانی روز جمعرات ۱۱۵۶ھ میں پیدا ہوئے

مزید تفصیل
Hazrat Zahoor

غوث الدہر حضرت مولانا سید شاہ ظہورالحق محدث قدس سرہٗ

حضرت سید شاہ ظہورالحق قدس سرہٗ حضرت شاہ نور الحقؒ کے خلف الصدق تھے۔ ۲۷؍محرم الحرام ۱۱۸۵ھ کو دو شنبہ کے دن چاشت کے وقت رونق افروز عالم حدوث ہوئے

مزید تفصیل
Hazrat Naseer

منھاج السالکین حضرت مولانا سید شاہ نصیر الحق قدس سرہٗ

پیدائش آپ کی بتاریخ سیوم جمادی الثانی بروز یک شنبہ ۱۲۱۹ھ وقت چاشت بمقام قصبہ ناجیہ پھلواری ہوئی۔ آپ کا تاریخی نام بیدار بخت ہے اور کنیت ابوالمکارم۔ نام نصیرالحق ہے

مزید تفصیل

اطلاعات

اس ماہ میں خانقاہ عمادیہ قلندریہ میں ہونے والی تقریبات کی تفصیل

evnt-img1.jpg

روحانی تعلیمات و استخارہ

  • ہر جمعرات
  • رات ۹:۱۵ منٹ پر

Click here for Registration

evnt-img2.jpg

عرس قلندری

  • 05/01/2021
  • بروز منگل

نماز کے اوقات

نیوز لیٹر