تعلیمات سلسلۂ عمادیہ قلندریہ و عمادیہ قادریہ
درود طریقت:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی اٰلِہٖ وَ اَھْلِ بَیْتِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ وَ صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلَیْہِ وَ عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْن
اس درود شریف کو ایک چلہ (۴۰ دن ) میں سوالاکھ ختم کرنا چاہیے، ختم کے بعدکسی معین تعداد میں روزانہ ورد رکھیں جب ختم کی نیت سے پڑھیں توباوضواور بیٹھ کر پڑھا کریں بے وضو اور لیٹ کر نہ پڑھیں۔
ہر فرض نماز کے بعد قلب کی طرف متوجہ ہو کر سانس روک کر پچیس مرتبہ ایّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیّا کَ نَسْتَعِیْن دل سے پڑھیں۔ صبح کو اٹھتے ہی ۴۱/ مرتبہ یَاعَزِیْزُ ، ۴۱/مرتبہ یَا شَکُوْرُ ، ۴۱/مرتبہ یَا قَادِرُ پڑھا کریں۔
سنتِ صبح اور فرض کے درمیان جس قدر ممکن ہو استغفار پڑھیں مغرب کی سنت و نفل کے بعد چھ رکعت نفل صلوۃ الاوابین کی نیت سے پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پرھیں۔ سوتے وقت استغفار سو مرتبہ پڑھا کریں۔
ان مندرجہ بالا اعمال کو ہمیشگی کے ساتھ عمل میں لائیں۔ تقرباً تین ماہ بعد درج ذیل اوراد و وظائف اور اعمال کا اضافہ کریں۔
چاشت کی نماز کی پابندی رکھیں، درج ذیل ہفتہ وار شب و روز کے اوراد کو معمول بنائیں:
شبِ شنبہ۔ یَا اللہُ یَاھُوَ ۱۰۰۰بار
شبِ یکشنبہ ۔ یَا رَحمٰنُ یَا رَحِیْمُ ۱۰۰۰بار
شبِ دوشنبہ یَا وَاحِدُ یَا اَحَدُ ۱۰۰۰بار
شبِ سہ شنبہ یَافَرْدُ یَا صَمَدُ ۱۰۰۰بار
شبِ چہار شنبہ یَاحَیُّ یا قَیُّوْمُ ۱۰۰۰بار
شبِ پنجشنبہ یَا حَنَّانُ یَامَنَّانُ ۱۰۰۰بار
شب جمعہ یا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامُ ۱۰۰۰بار
اول و آخر اگیارہ بار درود پاک لازمی ہے۔
روزشنبہ۔ کلمۂ طیبہ ۷۰۰ بار
روزیکشنبہ۔ یاحَیُّ یا قَیُّومُ ۸۰۰ بار
روزدوشنبہ درودطریقت ۹۰۰ بار
روز سہ شنبہ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم ۴۰۰ بار
روز چہارشنبہ استغفار مکمل ۵۰۰ بار
روز پنجشنبہ یا اللہُ یااللہُ ۱۱۰۰ بار
روز جمعہ کلمۂ تمجید ۱۲۰ بار
مریدوں کے لیے حل مشکلات یہ بھی ہے کہ:
۱۔ درود طریقت روزانہ ایک ہزار مرتبہ پڑھا کریں پھر اپنے پیران سلاسل کے نام فاتحہ پڑھ کر دعا کریں انشاء اللہ مصائب دور ہوجائیں گے۔
۲۔ اگر کوئی شخص سورۂ أریت الذی ۴۱/بار ہر دن پڑھا کرے تو وہ، اس کی اولاد اور اہل خانہ ہر گز بھوکے پیاسے اور ننگے نہ رہیں گے۔
۳۔ جمعہ کے دن غسل وغیرہ سے فارغ ہوکر سورہ کہف ایک بارپھر۲۱/بار درود شریف اسکے بعد یہ دعا ۱۰۰/ بار پڑھ کر سجدہ میں جاکر اپنی حاجت کے لیے اپنی زبان میں دعا کریں۔ دعایہ ہے:
یا اَللہُ یا رَحْمٰنُ یا رَحِیْمُ یا حَیُّ یا قَیُّوْمُ یا حَنَّانُ یا مَنَّانُ یا دَیَّانُ یا قَدِیْمُ یا دَائِمُ یافَرْدُ یاوَتْرُ یا اَحَدُ یا صَمَدُ یا مَنْ لَمْ یَلِدْ و لَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَہٗ کُفُواً اَحَدٌ یا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ یا نِعْمَ الْمَوْلیٰ و نِعْمَ النّصِیْرُ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرّاحِمِیْن -
۴۔ فاتحہ بنام پیرانِ پیر دستگیر غوث الاعظم حضرت سیدنا محی الدین عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ، قضائے حاجت کے لئے بزرگان دین سے منقول ہے کہ ہر مہینہ کی گیارہویں تاریخ آپ کے نام سے خاص طریقہ سے فاتحہ دیا کریں انشاء اللہ تعالی محبوب سبحانی رضی اللہ تعالی عنہ کے طفیل میں حاجتیں پوری ہونگی۔
طریقۂ فاتحہ: سورہ فاتحہ آٹھ بار سورہ اخلاص گیارہ بار تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر حضرت شیخ کے گیارہ اسمائے صفاتی لے کر اس طرح ایصال ثواب کریں اے اللہ جو کچھ میں نے پڑھا ہے اسکا ثواب بہ طفیل احمد مختار صاحب اختیار صلی اللہ علیہ وسلم بروح پاک قطب العارفین سلطان المحبوبین غوث الاعظم محی الدین ابو محمد عبد القادر جیلانی العراقی بادشاہ سپید باز ۱۔ سید محی الدین ۲۔ شیخ محی الدین ۳۔ ولی محی الدین ۴۔ بادشاہ محی الدین ۵۔ مخدوم محی الدین ۶۔مولانا محی الدین ۷۔فقیر محی الدین ۸۔ غریب محی الدین ۹۔خواجہ محی الدین ۱۰۔ درویش محی الدین ۱۱۔سلطان محی الدین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کو پہنچے۔
۵۔ حل مشکلات کے لیے حضرت خواجہ کڑک قدس سرہٗ فرماتے ہیں کہ اس رباعی کو تاریک رات و تاریک جگہ یا تنہائی میں ایک ہزار بار پڑھیں تین رات پڑھنے پرحاجتیں حاصل ہو جائیں گی۔
اے آنکہ بملک خویش پایندہ توئی
وز دامنِ شب، صبح نمائندہ توئی
کارِ منِ پیچارہئ قوی بستہ شدہ
بکشائی خدایا کہ کشایندہ توئی
۶۔ حضرت محی السالکین نور الحق طپاں قدس سرہٗ اپنی تصنیف تبلیغ الحاجات میں فرماتے ہیں کہ میرے بیٹے غوث الدہر ظہورالحق سلمہ‘ کی رباعی برائے دفع مصائب مجرب ہے۔
اے پرورشِ تو در بر لطف و غضب
از حضرت رب ایمنی از غم مطلب
ہر میر و فقیر و صالح و طالع گر
یکدم بطرب گذشت یکدم بہ تعب
تمام قارئین کو ان عملیات و وظائف کی اجازت صاحب سجادہ حضرت مولانا سید شاہ مصباح الحق عمادی نے دی ہے۔ ان وظائف کے علاوہ اگر کسی کو مزید جانکاری چاہیے تو حضور صاحب سجادہ سے بذریعہ ای ۔میل رابطہ کریں۔